20 اکتوبر، 2022، 7:23 PM

برطانوی وزیراعظم لز ٹرس کا مستعفی ہونے کا اعلان

برطانوی وزیراعظم لز ٹرس کا مستعفی ہونے کا اعلان

برطانوی وزیر اعظم نے ایک پریس بریفنگ کے دوران مستعفی ہونے کا اعلان کیا۔

مہر خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، عالمی ادارے رائٹرز نے خبر دی ہے کہ برطانوی وزیر اعظم لز ٹرس نے لندن کی ٹین ڈاوننگ اسٹریٹ میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ وزارت عظمیٰ سے استعفیٰ دے رہی ہیں۔

کنزرویٹو پارٹی کی سربراہ لز ٹرس کو محض چند ہفتوں کے بعد معاشی پروگرام کی وجہ سے شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا اور پارٹی بھی منقسم نظر آئی۔

لزٹرس صرف 44 دن اپنے عہدے پر رہیں، اس طرح وہ 1827ء کے بعد مختصر ترین مدت تک وزیراعظم رہنے والی شخصیت بن گئیں۔

خیال رہے کہ خاتون وزیراعظم کے وزیر خزانہ اور وزیر داخلہ پہلے ہی مستعفی ہوچکے ہیں اور اب ان کا استعفی سامنے آیا ہے۔ 

لز ٹرس کے استعفے کے بعد ایک ہفتے کے اندر پارٹی قیادت کے انتخاب کا عمل مکمل کرلیا جائے گا۔

News ID 1912735

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha