4 اکتوبر، 2022، 2:10 PM

غزہ کی پٹی میں فلسطینی مقاومت کا میزائل تجربہ

غزہ کی پٹی میں فلسطینی مقاومت کا میزائل تجربہ

ذرائع ابلاغ نے اعلان کیا ہے کہ غزہ کی پٹی میں فلسطینی مقاومتی فورسز نے دو دنوں میں سمندر کی طرف تین ٹیسٹ میزائل داغے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے نیوز ایجنسی سما کے حوالے سے نقل کیاہےکہ غزہ کی پٹی میں فلسطینی مقاومتی فورسز نے منگل کے روز سمندر کی جانب چند آزمائشی میزائل فائر کئے۔

رپورٹ کے مطابق غزہ کی پٹی میں عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ فلسطینی مقاومتی فورسز نے آج سمندر کی طرف 15 منٹ کے فاصلے سے دو میزائل فائر کئے۔ یہ ایسے حالات میں ہے کہ جب گزشتہ روز پیر کی سہ پہر فلسطینی مقاومت نے سمندر کی طرف ایک تجرباتی میزائل فائر کیا تھا۔

قابل ذکر ہے کہ غزہ کی پٹی میں فلسطینی مقاومتی فورسز صیہونی حکومت کی کسی بھی جارحیت کا مقابلہ کرنے کے لیے اپنی تیاری کے حصے کے طور پر وقتاً فوقتاً میزائل تجربات کرتی رہتی ہیں۔

News ID 1912547

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha