25 ستمبر، 2022، 3:28 PM

تہران میں نینو ٹیکنالوجی فیسٹیول منعقد ہوگا

 تہران میں نینو ٹیکنالوجی فیسٹیول منعقد ہوگا

ایران کی سب سے بڑی نینو ٹیک نمائش، 13 واں بین الاقوامی نینو ٹیکنالوجی فیسٹیول اکتوبر کے اوائل میں منعقد ہوگا جس میں نینو ٹیکنالوجی کے مختلف شعبوں کی تازہ ترین ایجادات اور مصنوعات کی نمائش کی جائے گی۔

مہر خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، دار الحکومت تہران میں ایران کی سب سے بڑی نینو ٹیک نمائش کا انعقاد کیا جا رہے۔ اس نینو ٹیکنالوجی فیسٹیول اور نمائش کے 13 ویں ایڈیشن کا انعقاد ایران نینو ٹیکنالوجی انوویشن کونسل (INIC) کے زیر اہتمام یکم سے 4 اکتوبر تک کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق نینو کے شعبے میں سرگرم 350 نالج بیسڈ مقامی کمپنیوں میں سے تقریباً 200 کمپنیاں نینو ٹیکنالوجی فیسٹیول اور نمائش میں اپنی تازہ ترین مصنوعات کی نمائش کے لیے شرکت کریں گی جبکہ نمائش میں میکسیکو، برازیل، انڈونیشیا، شام، عراق، ایتھوپیا، بھارت، چین، ملائیشیا اور تھائی لینڈ کے نمائندوں کی شرکت متوقع ہے۔

واضح رہے کہ حالیہ برسوں کے دوران ایران جو کہ مغربی ایشیا کا دوسرا بڑا ملک ہے، نے اپنی تیل پر انحصار کرنے والی معیشت﴿oil-based economy﴾ کو علم پر مبنی معیشت ﴿knowledge-based economy﴾ میں بدلنے کا منصوبہ بنایا۔

نینو ٹیکنالوجی نے ایران کی ہائی ٹیک صنعت میں بطور ٹیکنالوجی اہم کردار ادا کیا ہے جبکہ 350 کے قریب کمپنیاں 1100 سے زیادہ مختلف نینو مصنوعات تیار کر چکی ہیں۔

News ID 1912457

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha