13 ستمبر، 2022، 5:32 PM

حکومت نے آرمی چیف کی توسیع سے متعلق عمران خان کی تجویز مسترد کردی

حکومت نے آرمی چیف کی توسیع سے متعلق عمران خان کی تجویز مسترد کردی

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدت ملازمت میں توسیع کی تجویز پیش کی ہے اور کہا ہے کہ چاہتا ہوں نئی حکومت ہی نئے آرمی چیف کو تعینات کرے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی میڈیا سے نقل کیاہے کہ حکومت نے عمران خان کی اس تجویز کو مسترد کردیا ہے کہ جس میں سابق وزیر اعظم و تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدت ملازمت میں توسیع کی تجویز پیش کی ہے اور کہا ہے کہ چاہتا ہوں نئی حکومت ہی نئے آرمی چیف کو تعینات کرے۔۔ وزیر دفاع خواجہ آصف نے ٹویٹر پر کہا ہے کہ عمران خان اقتدار کی ہوس میں اتنا گر چکا ہے کہ آرمی چیف کے تقرر کو الیکشن اور سیاست سے نتھی کررہا ہے۔
وزیر دفاع نے کہا کہ موجودہ حکومت اس ذمے داری سے متعلق مقررہ وقت پر آئین اور ادارے کی بہترین روایات کو مدنظر رکھتے ہوئے فیصلہ کرے گی، اہم قومی فیصلے سیاسی مفادات سے مشروط نہیں ہوتے۔
دریں اثنا نجی ٹی وی سے گفتگو کے دوران اس تجویز پر  ردعمل دیتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ عمران خان آرمی چیف کی تعیناتی کا عمل سوچے سمجھے منصوبے کے تحت متنازع بنا رہے ہیں کیوں کہ اس وقت اس موضوع پر بحث کرنا قبل از وقت ہے، آرمی چیف کی مدت میں ابھی ڈھائی ماہ کا وقت باقی ہے۔
وزیر دفاع کے مطابق اس موضوع پر بات کرنا اس وقت ملک کے مفاد میں نہیں اور نہ ہی دفاع کے ضامن ادارے کے سربراہ کو سیاست میں گھسیٹنا ادارے کے مفاد میں ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایک جانب چیئرمین پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کو نشانہ بنا رہے ہیں تو دوسری جانب اس سے بات چیت کے دروازے بھی کھولنے کے خواہش مند ہیں، عمران خان ہر صورت میں طاقت کا حصول چاہتے ہیں، اس سے ان کی ذہنی اور سیاسی پسماندگی ظاہر ہوتی ہے۔

News Code 1912339

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha