مہر خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مقامی ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ غاصب اسرائیلی حکام نے ١۹۴۸ کے مقبوضہ علاقوں میں واقع صحرائے النقب کے ایک گاوں کو اس مرتبہ ۲۰٦ ویں بار تخریب کردیا ہے۔
غاصب اسرائیلی حکام نے اس گاوں کو پہلی مرتبہ جولائی ۲۰١۰ میں تخریب کیا تھا جبکہ اسے آخری بار گزشتہ ١۵ اگست میں تخریب کیا گیا تھا۔
یہ ایسے حالات میں ہے کہ گاوں کے باشندے ہر مرتبہ پھر سے اپنے گھروں کی تعمیر اور دوبارہ خیمے لگا لیتے ہیں اور کسی بھی صورت میں یہ علاقہ خالی کرنے کے لئے تیار نہیں ہیں۔
ایک فلسطینی مقامی رہنما عزیز الطواری کا کہنا ہے کہ گاوں کے باشندے جلد ہی اپنے گھر بنا لیں گے۔
تفصیلات کے مطابق اس گاوں میں ۷۰۰ افراد رہتے ہیں جو اس علاقے کی جغرافیائی ساخت کہ جو صحراوں پر مشتمل ہے، کی وجہ سے مویشی پالنے اور گلہ بانی کے ذریعے گزر بسر کرتے ہیں۔
آپ کا تبصرہ