6 ستمبر، 2022، 12:41 PM

ایران کی وزارت دفاع کی جانب سے تین سرحدی نقاط پر زائرین کےلئے موکب لگائے گئے ہیں، ایڈمرل خواجہ امیری

ایران کی وزارت دفاع کی جانب سے تین سرحدی نقاط پر زائرین کےلئے موکب لگائے گئے ہیں، ایڈمرل خواجہ امیری

ایرانی وزارت دفاع کے ڈپٹی کوآرڈینیٹراور اربعین کمیٹی کے سربراہ نے شلمچہ، چذابہ اور مہران کے تین سرحدی نقاط پر زائرین کے موکب لگائے جانے کی خبر دی۔

مہر خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، وزارت دفاع کے ڈپٹی کوآرڈینیٹر اور اربعین کمیٹی کے سربراہ نے اپنی وزارت کی اربعین کمیٹی کے اجلاس میں اربعین امام حسین ﴿ع﴾ کے زائرین کی خدمت کے لئے انجام دیئے گئے اقدامات کی تفصیلات بیان کیں۔ انہوں نے کہا کہ وزارت دفاع کا محکمہ بھی ایرانی قوم، شیعیان عالم اور دنیا کے حریت پسندوں کی طرح امام حسین کا عاشق اور دلدادہ ہے اور امام حسین ﴿ع﴾ کے دیگر چاہنے والوں کی طرح ملکی اداروں اور عوامی تنظیموں کے شانہ بشانہ اس مقدس راہ میں خدمت کے لئے موجود ہے اور کئی دنوں سے فعالیت انجام دے رہا ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ رواں سال وزارت دفاع نے مرکزی اربعین کمیٹی سے ہماہنگی کے ساتھ تین سرحدی نقاط شلمچہ، چذابہ اور مہران میں زائرین کی خدمت کے لئے موکب لگائے ہیں۔ 

ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ اقدامات وزارت دفاع کے ایچ آر ڈپارٹمنٹ کی زیر نگرانی انجام پا رہے ہیں جبکہ دیگر شعبے بھی تعاون کر رہے ہیں۔ وزارت دفاع کے اہلکار زائرین کے لئے پینے کے پانی کا انتظام، حمل و نقل کا بندوبست اور سائے کے مقامات بنانے میں مصروف ہیں۔   

وزارت دفاع کی اربعین کمیٹی کے سربراہ کا کہنا تھا کہ اس وزارت کے انجینئرز اور سڑک سازی کے محکمے نے مہران کے راستے کے ایک حصے کو ہمموار کر لیا ہے جبکہ زائرین کی رہائشی سہولیات کے لئے بعض دوسرے انفرا اسٹرکچر منصوبے تکمیل کے مراحل میں ہیں۔ 

ایڈمرل خواجہ امیری نے کہا کہ وزارت دفاع کے اہلکار پورے انہماک اور جذبے کے ساتھ اربعین مارچ کے لئے خدمات پہنچانے اور اس عالمی مارچ کے گزشتہ سالوں سے زیادہ شاندار انداز میں انعقاد کے لئے شب و روز کوشاں ہیں۔

News ID 1912280

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha