6 ستمبر، 2022، 12:44 PM

پاکستان بھر میں یوم دفاع قومی اور ملی جوش وجذبے کے ساتھ منایا جا رہا ہے

پاکستان بھر میں یوم دفاع قومی اور ملی جوش وجذبے کے ساتھ منایا جا رہا ہے

پاکستان بھر میں یوم دفاع آج 6 ستمبر کو قومی اور ملی جوش وجذبے کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔

 مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ یوم دفاع کی مناسبت سے علی الصبح پاکستانی وفاقی دارالحکومت میں 31 اور صوبائی دارالحکومتوں میں 21، 21 توپوں کی سلامی دی گئی ۔ مساجد میں فوج کے شہدا کے لیے قرآن خوانی اور ملکی استحکام کیلئے دعائیں مانگی گئی جب کہ دیگر مذاہب کے ماننے والوں کی عبادت گاہوں میں بھی دعائیہ تقریبات منعقد ہوئیں۔

مزار قائد پر گارڈز کی تبدیلی

یومِ دفاع کے موقع پر کراچی میں مزار قائد پر گارڈز کی تبدیلی کی تقریب منعقد ہوئی جس میں پاک فضائیہ کی 5 خواتین اہلکاروں سمیت 60 جوانوں نے شرکت کی۔

News ID 1912279

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha