مہر خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، آج سپاہ پاسداران کی بحریہ نے ایک تقریب کے دوران اپنے بحری بیڑے میں دفاعی صلاحیت کی حامل کچھ نئی کشتیوں کو شامل کرنے اعلان کیا۔ تقریب میں ایرانی مسلح افواج کے چیف آف جنرل اسٹاف جنرل محمد باقری، سپاہ پاسداران کے کمانڈر انچیف جنرل حسین سلامی، سپاہ پاسداران کے نیوی سربراہ ایڈمرل علی رضا تنگسیری، صوبہ ہرمزگان کے گورنر انجینئر دوستی، صوبہ ہرمزگان میں ولی فقیہ کے نمائندہ اور بندر عباس کے امام جمعہ اور بعض دیگر ملکی اور عسکری اعلیٰ حکام شریک ہوئے۔
اس تقریب کے دوران شہید سلیمانی جنگی پورٹل کشتی، شہید روحی راکٹ لانچر کلاس فاسٹ بوٹ اور شہید دارا میزائل لانچر بوٹ کو سپاہ پاسداران کے بحری بیڑے میں شامل کیا گیا۔
شہید سلیمانی پورٹل جنگی پورٹل کشتی اینٹی ریڈار باڈی کے ساتھ بنائی گئی جو دور کے پانیوں میں مختلف آپریشنز انجام دے سکتی ہے۔
یہ کشتی اپنے برابر دوسری کشتیوں کے مقابلے میں بہت بہتر کارکردگی کی صلاحیت پائی جاتی ہے جو حملے اور دفاع کی مختلف صورتحال میں بہت زیادہ اہمیت کی حامل ہے۔ کشتی دور کے پانیوں میں اور غیر مساعد سمندری حالات میں مختلف نوعیت کے آپریشنز انجام دینے کی صلاحیت رکھتی ہے۔
کشتی میں ہیلی کاپٹر کے اترنے اور پرواز کرنے صلاحیت موجود ہے جبکہ مختلف تیزرو جنگی بوٹس کو اٹھانے، انہیں سمندر میں اترانے اور نکالنے کی صلاحیت بھی رکھتی ہے۔ کشتی پر عمودی پرواز کرنے والے ڈرون بھی رکھے جاسکتے ہیں اور مقامی سطح پر تیار کیا گیا جدید اور پیش رفتہ سیلف پروٹیکشن سسٹم اور کمیونیکیشن اور ٹیلی کمیونیکیشن کا سامان اٹھانے کی صلاحیت اس کی دیگری خصوصیات میں سے ہے۔
شاہد سلیمانی پورٹل جنگی کشتی ہوا میں اور زیرِ سطح سراغ رسانی، نقل و حرکت کا پتہ لگانے اور نگرانی کے شعبے میں جدید ترین ریڈار اور ٹیلی کمیونیکیشن انٹرسیپشن اور الیکٹرانک وارفیئر کا پتہ لگانے کے نظام سے لیس ہے۔
آپ کا تبصرہ