2 ستمبر، 2022، 3:04 AM

پاکستان ایران کے ساتھ تعاون کو مزید مضبوط کرنے کا خواہاں ہے، بلاول بھٹو زرداری

پاکستان ایران کے ساتھ تعاون کو مزید مضبوط کرنے کا خواہاں ہے، بلاول بھٹو زرداری

 دفتر خارجہ پاکستان کے مطابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے ایرانی وزیر خارجہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں مون سون کے طوفانی موسم کے نتیجے میں انسانی جانوں، روزگار اور انفراسٹرکچر کو بڑے پیمانے پر نقصان پہنچا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان اور پاکستانی وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے ایک ٹیلی فونک رابطے کے دوران، باہمی دلچسبی امور سمیت علاقائی مسائل و نیز ایران کیخلاف پابندیوں کی منسوخی کے مذاکرات کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

 دفتر خارجہ پاکستان کے مطابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے ایرانی وزیر خارجہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں مون سون کے طوفانی موسم کے نتیجے میں انسانی جانوں، روزگار اور انفراسٹرکچر کو بڑے پیمانے پر نقصان پہنچا ہے۔

اس موقع پر ایرانی وزیر خارجہ نے پاکستان میں حالیہ تباہ کن سیلاب کے نتیجے میں پاکستانی شہریوں کی جاں بحق ہونے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے پاکستانی حکومت اور عوام سے گہری ہمدردی کا اظہار کیا۔امیرعبداللہیان نے دونوں ممالک کے درمیان مشترکہ اقتصادی کمیشن کے 21 ویں اجلاس کے انعقاد پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ اس اجلاس کا 5 سالوں کے تاخیر کے بعد انعقاد کیا گیا اور اس میں بہت اچھی مفاہمتیں ہوئی اور ہمیں امید ہے کہ ان کا جلد از جلد نفاذ ہوجائے گا۔

پاکستانی وزیر خارجہ نے پاکستان میں حالیہ سیلاب کے متاثرین کی ایرانی حکومت اور عوام کی امداد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے سیلاب کے بڑے پیمانے پر نقصانات کے پیش نظر ایران کے مزید تعاون اور امداد کا مطالبہ کیا۔

پاکستانی وزیر خارجہ نے اس بات پر زور دیا کہ ایران اور پاکستان کا افغانستان سے متعلق مشترکہ نقطہ نظر ہے۔

انہوں نے ویانا مذاکرات میں ایران کے مثبت رویے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ہم ایران کی کوششوں کو سراہتے ہیں اور پاکستانی حکومت کا یہی موقف ہے کہ ایران کو دنیا سے آزاد تعلقات برقرار کرنے کا حق ہے۔

News ID 1912234

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha