مہر خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، عراقی سیاسی تنظیم تیار الحکمة الوطنی کے دفتر اطلاعات نے اپنے رہنما سید عمار الحکیم کا ایک پیغام جاری کیا ہے۔ سید عمار الحکیم نے اپنے پیغام میں پوری طاقت کے ساتھ اربعین کے زائرین کا استقبال کرنے کا مطالبہ کیا اور اہل بیتؑ کے چاہنے والوں کے درمیان تفرقہ ڈالنے کے لئے ہونے والی بعض کوششوں پر خبردار کیا۔
انہوں نے کہا ہے سید الشہدا امام حسینؑ کے زائرین کے پہلے قافلے کی روانگی کے موقع پر صوبائی حکام، سماجی کارکنوں، قبائل، موکبوں کے منتظمین اور دیگر متعلقہ اداروں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ پوری طاقت کے ساتھ عراقی، عرب اور غیر ملکی زائرین کے خیرمقدم کے لئے کوشش کریں۔ یہ قافلہ ملین مارچ اور عالمی اربعین کے شعائر کو زندہ کرنے کی ایک کڑی ہے جو عراق کے انتہائی جنوبی علاقے سے شروع ہوا ہے اور اس میں بیرونی ممالک سے بھی لاکھوں کی تعداد میں زائرین شرکت کریں گے۔
سید عمار الحکیم نے زور دے کر کہا کہ سب پر لازم ہے زیارت کی ادائیگی کے لئے بہترین ماحول فراہم کرنے کے لئے کوشش کریں، اس طرح کہ اس میں انسانی، اسلامی، عربی اور عراق کا قومی تشخص نمایاں ہو اور سید الشہداء اور اہل بیتؑ کے زائرین اور مہمانوں کے ساتھ عراقی عوام کا بلند اخلاق، سخاوت اور مہمان نوازی کا مظاہرہ ہو۔
انہوں نے خبردار کرتے ہوئے کہا منافقت کے پردے کے پیچھے سے اہل بیتؑ کے چاہنے والے غیر ملکی زائرین کے متعلق فتنہ انگیزی پھیلانے کے لئے بعض مشکوک کوشش ہو رہی ہیں، یہ عراقی قوم کی بلند اقدار کے خلاف ہیں۔
آپ کا تبصرہ