مہر خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، لبنانی نیوز چینل المیادین نے حزب اللہ لبنان کے سیکریٹری جنرل اور اسلامی جہاد فلسطین کے سربراہ زیاد النخالہ کی بیروت میں دوطرفہ ملاقات کی خبر دی ہے۔
رپورٹ کے مطابق دونوں رہنماوں نے اس ملاقات میں غزہ کی پٹی اور مغربی کنارے کی حالیہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ ملاقات میں غزہ پر مسلط کی جانے والی گزشتہ تین روزہ جنگ کے متعلق خصوصی طور پر بات چیت ہوئی اور تازہ ترین زمینی اور سیاسی حالات کا جائزہ لیا گیا اور میڈیا کی کارکردگی کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔
المیادین نیوز چینل کے اعلان کے مطابق سید حسن نصر اللہ اور زیاد النخالہ نے اس ملاقات میں خطے کے دیگر امور اور صورتحال پر بھی گفتگو کی جن میں محور مقاومت کے مختلف ارکان کی مستقبل میں کارکردگی سرفہرست تھی۔
یاد رہے کہ یہ ابتدائی رپورٹ ہے جبکہ ملاقات کی مزید تفصیلات سامنے آنے پر انہیں نشر کیا جائے گا۔
آپ کا تبصرہ