25 اگست، 2022، 8:37 PM

ججز کو دھمکیاں دینے پر پاکستانی وزیر داخلہ کے خلاف مقدمہ درج

ججز کو دھمکیاں دینے پر پاکستانی وزیر داخلہ کے خلاف مقدمہ درج

وفاقی وزیر داخلہ اور مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثنا اللہ کے خلاف ججز کو دھمکیاں دینے پر مقدمہ درج کرلیا گیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی میڈیا سے نقل کیاہےکہ پاکستان کے وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کے خلاف گجرات کے تھانہ انڈسٹریل اسٹریٹ فیز 2 میں دفعہ 154 کے تحت درج کیا گیا۔

رانا ثنا اللہ کے خلاف مقدمہ شہری شہکاز اسلم کی مدعیت میں درج کیا گیا۔ ایف آئی آر کے متن میں لکھا گیا ہے کہ رانا ثنا اللہ نے 16 اپریل اور 29 جنوری کو پاکستان کی عدلیہ کو کو آئینی کام سے روکنے کے لیے انہیں گھیراؤ کی دھمکی دی جبکہ ملازمین کو دھمکاتے ہوئے بچوں کو قتل کی دھمکی بھی دی۔
ایف آئی آر کے متن میں لکھا گیا ہے کہ رانا ثنا اللہ کی دھمکی کا مقصد پاکستان کی عدلیہ، چیف سیکریٹری، کمشنر اور دیگر سرکاری ملازمین سمیت عوام کو دہشت زدہ کرنا تھا۔

News ID 1912134

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha