2 اگست، 2022، 6:32 PM

امریکہ کو ایران کے خلاف دباو کی غلط پالیسی کی اصلاح کرنا ہوگی،چینی وزارت خارجہ

امریکہ کو ایران کے خلاف دباو کی غلط پالیسی کی اصلاح کرنا ہوگی،چینی وزارت خارجہ

چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے جوہری معاہدے کے فریقوں پر مذاکراتی عمل کو آگے بڑھانے پر زور دیا اور کہا کہ امریکہ کو ایران کے جائز اور منطقی مطالبات کا جواب دینا ہوگا۔

مہر خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان ژاوو لی جیان نے کہا ہے کہ امریکہ کو زیادہ سے زیادہ دباو کی غلط پالیسی ترک کرنا ہوگی اور ایران کے منطقی اور جائز مطالبات کو پر توجہ دینا ہوگی۔

چینی وزارت خارجہ کی سرکاری ویب سائٹ کے مطابق ژاو لی جیان نے ان خیالات کا اظہار اپنی ہتفہ وار پریس بریفنگ کے دوران کیا ۔  

لی جیان کا کہنا تھا کہ ایران کے جوہری معاملے میں مشکلات شروع کرنے والے کے طور پر امریکہ کو اپنی غلط پالیسی کی اصلاح کر کے مثبت سوچ کے ساتھ ایران کو جواب دینا ہوگا اس صورت میں مستقبل قریب میں مذاکرات نتیجہ خیز ہوسکتے ہیں جبکہ فی الحال مذاکراتی عمل انتہائی حساس مرحلے میں ہے، تمام فریقوں کو مذاکرات جاری رکھنا ہوں گے اور بقیہ مسائل میں اتفاق حاصل ہونے تک سفارتی کوششوں کو مزید بڑھانا ہوگا۔

News ID 1911808

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha