31 جولائی، 2022، 1:33 PM

تہران میں مجریہ، مقننہ اور عدلیہ کے سربراہوں کا مشترکہ اجلاس؛

سیلاب زدگان کی امداد کے لئے تمام وسائل بروئے کار لانے پر زور 

سیلاب زدگان کی امداد کے لئے تمام وسائل بروئے کار لانے پر زور 

تینوں ریاستی اداروں کے سربراہان نے مشترکہ اجلاس میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کی صورتحال کا جائزہ لیا اور تمام وسائل کو منظم کر کے بروئے کار لانے اور امداد سرگرمیوں سے ہماہنگ اقدامات اٹھانے کی ضرورت پر زور دیا۔

مہر خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، صدر آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی کی میزبانی میں مجریہ، عدلیہ اور مقننہ کا مشترکہ سربراہی اجلاس ہوا جس میں سربراہان نے ریاستی اکائیوں کے باہمی تعاون کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے ملک کے ترجیحی مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔  

اس سربراہی اجلاس میں ملک کے بعض حصوں اور صوبوں میں سیلاب کی صورتحال کا بھی جائزہ لیا گیا اور عوام کو امداد جاری رکھنے کے معاملے پر بھی بات چیت ہوئی۔ اس ضمن میں مختلف شہروں میں اٹھائے گئے اقدامات اور امدادی کارکنوں کی بلا وقفہ کوششوں کو سراہا گیا اور سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں تمام ملکی وسائل کو منظم کر کے بروئے کار لانے اور امداد سرگرمیوں سے ہماہنگ اقدامات اٹھانے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔ 

قابل ذکر ہے کہ گزشتہ روز صدر مملکت نے فیروز کوہ کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا اور عوام سے بات کرتے ہوئے متاثرہ علاقوں کے مسائل حل کرنے اور مشکلات دور کرنے کے لئے ضروری احکامات جاری کئے تھے۔

News ID 1911778

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha