29 جولائی، 2022، 11:22 AM

موساد کے جاسوسی نیٹ ورک پر کار ضرب

موساد کے جاسوسی نیٹ ورک پر کار ضرب

ایران کے اینٹلیجنس ادارے نے بیان جاری کیا ہے کہ غاصب اسرائیل سے وابستہ ایک جاسوسی نیٹ ورک کے سرغنہ اور اس کی ٹیم کو گرفتار کر کیا گیا ہے۔

مہر خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی اینٹلیجنس کے بیان میں کہا گیا ہے کہ ملک کے گمنام سپاہیوں نے صہیونی رجیم سے وابستہ ایک جاسوسی نیٹ ورک کا کھوج لگا کر انہیں گرفتار کر لیا ہے۔ اس نیٹ ورک کے اراکین نے ایک علیحدگی پسند ٰگروہ کے سرغنہ کی ترغیب پر اسرائیلی جاسوسی ادارے موساد کے اہلکار سے رابطہ کیا تھا۔ مذکورہ سرغنہ اس سے پہلے بھی صہیون رجیم کے لئے کام کرتا رہا ہے۔  

بیان میں کہا گیا ہے کہ ۵ افراد پر مشتمل نیٹ ورک کے تمام لوگ گرفتار ہوچکے ہیں۔ ان افراد کو موساد کی جانب سے پیسوں اور دیگر چیزوں کا وعدہ دیا گیا تھا جس کے بدلے وہ ملک کے حساس اور اہم علاقوں کی معلومات جمع کر رہے تھے جبکہ اینٹلیجنس اہلکاروں نے انہیں ان کے ابتدائی رابطوں سے ہی ٹریس کرلیا تھا اور ان کی تمام حرکات پر نظر رکھے ہوئے تھے۔

اینٹلینجس ادارے کے بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ یہ نیٹ ورک حساس معلومات جمع کرنے کے علاوہ جلاو گھیراو، وال چاکنگ اور اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف پروپگینڈا کرنے میں بھی ملوث تھے جبکہ مسلح اور تحریبی کاروائیوں کی مطلوبہ تربیت بھی حاصل کئے ہوئے تھے اور اس سے پہلے کہ کوئی اقدام اٹھاتے حساس ادارے کی پکڑ میں آگئے۔ 

قابل ذکر ہے کہ اس نیٹ کے پاس سے کچھ جدید آلات، موبائل سمز اور سیل فونز بھی نکلے ہیں۔

News ID 1911748

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha