17 جولائی، 2022، 6:53 PM

چین کے سفیر کا مہر نیوز ایجنسی کا دورہ:

ایران اور چین کے ذرائع ابلاغ کا باہمی رابطہ دونوں ملکوں کی عوام کا ایک دوسرے کو سمجھنے کے لئے اہم ہے

ایران اور چین کے ذرائع ابلاغ کا باہمی رابطہ دونوں ملکوں کی عوام کا ایک دوسرے کو سمجھنے کے لئے اہم ہے

ایران میں چین کے سفیر نے مہر نیوز ایجنسی کا دورہ کرنے کے اپنے ٹویئٹر پر لکھاکہ دونوں ملکوں کے ذرائع ابلاغ کا باہمی رابطہ ان کی عوام کا ایک دوسرے کو سمجھنے کے لئے بہت اہم ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، چین کے ایران میں سفیر چینگ ہووا نے اتوار کی صبح مہر نیوز ایجنسی کا دورہ کرنے کے بعد اپنے ٹویئٹر پر لکھاکہ مجھے بڑی خوشی ہوئی کہ ایک مرتبہ پھر مہر نیوز ایجنسی کا دورہ کیا۔ 

انہوں نے کہاکہ ایران اور چین کے ذرائع ابلاغ کا باہمی رابطہ دونوں ملکوں کی عوام کا ایک دوسرے کو سمجھنے کے لئے بہت اہم ہے۔

قابل ذکر ہے کہ چین کے سفیر نے اس دورے کے موقع پر مہر نیوز ایجنسی کے مینجنگ ڈائریکٹر محمد شجاعیان زنجانی اور نیوز ڈائریکٹر حسین طاہری سے ملاقات کی۔

News ID 1911600

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha