11 جولائی، 2022، 4:44 PM

غاصب صیہونی حکومت کو اس وقت بدترین صورت حال کا سامنا ہے، یمن

 غاصب صیہونی حکومت کو اس وقت بدترین صورت حال کا سامنا ہے، یمن

یمن کے وزیر دفاع محمد ناصر العاطفی نے کہا کہ غاصب صیہونی حکومت کو اس وقت بدترین صورت حال کا سامنا ہے اور وہ سعودی اتحاد سے ملی ہوئی ہے تاکہ اسے سعودی اتحاد کی حمایت حاصل ہو سکے۔

مہر نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسرائیلی وزیر جنگ بینی گانٹز اور وزیر انصاف گیدئون ساعر نے آئندہ پارلمانی انتخابات کے لئے اتحاد قائم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ 
ان دو اسرائیلی سیاسی چہروں نے صحافیوں کے ساتھ ایک مشترکہ پریس کانفرنس میں اعلان کیا کہ ان کی سیاسی پارٹیاں رواں سال نومبر میں مل کر انتخابات میں حصہ لیں گی۔ در ایں اثنا اسرائیلی وزیر جنگ نے اپنی گفتگو کے دوران صہیونی ریاست کے حالات کو بحرانی قرار دیا۔ 
گانٹز نے سابق وزیر اعظم بنیامین نتن یاہو کو موجودہ سیاسی تعطل اور افراتفری کا ذمہ دار قرار دیا اور کہا: ہمیں اجتماعی سطح پر ایک غیر منطقی اور بے سابقہ صورتحال کا سامنا ہے اور اسرائیل اپنی تاریخ کے بدترین جمہوری بحران میں پھنس گیا ہے۔ 
بینی گانٹز نے مزید کہا: نیا سیاسی اتحاد موجودہ سیاسی بحران کے خاتمے اور مرکزیت کی طرف جھکاو رکھنے والی ایک سیاسی جماعت کو تشکیل دینے میں مدد دے گا۔ 
اسرائیلی وزیر انصاف نے بھی آئندہ انتخابات کے لئے تشکیل پانے والے سیاسی اتحاد کے متعلق کہا: ہم آئندہ انتخابات میں مشترکہ طور پر الیکشن لڑیں گے اور اس طرح کا ایک متحدہ سیاسی محاذ سیاسی تعطل سے نکل سکتا ہے۔ ہم انتخابات کے بعد جس مقصد کے لئے مل کر کام کر رہے ہیں وہ ایک وسیع قومی حکومت بنانا ہے کہ جو کسی کے سہارے پر کھڑی نہ ہو۔ 
طرفین کے مابین طے پانے والے سمجھوتے کے تحت بینی گانٹز نئے اتحاد کی سربراہی کریں گے اور ساعر دوسرے نمبر پر ہوں گے۔

News ID 1911528

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha