25 جون، 2022، 9:09 PM

امریکہ نے اسقاط حمل کی قانونی حیثیت کو ختم کر دیا؛واشنگٹن پولیس کو ہائی الرٹ رہنے کا حکم 

امریکہ نے اسقاط حمل کی قانونی حیثیت کو ختم کر دیا؛واشنگٹن پولیس کو ہائی الرٹ رہنے کا حکم 

امریکی سپریم کورٹ نے 50 سال بعد امریکہ میں خواتین کے اسقاط حمل کے حق کو ختم کر دیا ہے۔

مہر نیوز ایجنسی نے اسپوتنک نیوز ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ کل بروز جمعہ امریکی سپریم کورٹ نے 50 سال بعد امریکہ میں خواتین کے اسقاط حمل کے حق کو ختم کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق، امریکی سپریم کورٹ نے 50 سال بعد Roe v Wade کے اسقاطِ حمل کو قانونی قرار دینے کے فیصلے کو منسوخ کر دیا ہے۔

1973ء میں طے شدہ اس قانون کے مطابق، خواتین حمل کے پہلے چند مہینوں میں اسقاط حمل کر سکتی تھیں۔

واضح رہے کہ امریکی سپریم کورٹ کے موجودہ ججوں کی اکثریت قدامت پسند ہے، چھ ریپبلکن، تین ڈیموکریٹس اور تینوں ڈیموکریٹک ججوں نے اس فیصلے کی مخالفت کی ہے۔

امریکی سپریم کورٹ کے اس فیصلے کے بعد دیگر امریکی ریاستیں اسقاط حمل پر پابندی لگا سکتی ہیں۔

امریکی میڈیا کے مطابق، عدالت عظمیٰ کے اس فیصلے کے بعد کسی بھی ناخوشگوار صورتحال اور ممکنہ احتجاجی مظاہروں کو روکنے کے لئے واشنگٹن پولیس کو ہائی الرٹ کردیا گیا ہے۔

فاکس نیوز ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق، سابق امریکی صدر باراک اوباما نے سپریم کورٹ کے اس فیصلے پر سخت تنقید کرتے ہوئے اسے امریکہ میں لاکھوں افراد کی بنیادی آزادی پر حملہ قرار دیا ہے۔

News ID 1911347

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha