4 اپریل، 2022، 5:05 AM

طالبان نے منشیات کی کاشت پر پابندی کا اعلان کردیا

طالبان نے منشیات کی کاشت پر پابندی کا اعلان کردیا

افغانستان میں طالبان کی عبوری حکومت نے منشیات کی کاشت پر پابندی کا اعلان کردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے افغان ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ  افغانستان میں طالبان کی عبوری حکومت نے منشیات کی کاشت پر پابندی کا اعلان کردیا ہے۔

اطلاعات  کے مطابق طالبان  کے سربراہ  ہیبت اللہ اخوندزادہ نے کہا ہے کہ تمام افغانوں کو مطلع کیا جاتا ہے کہ اب سے ملک بھر میں منشیات کی کاشت سختی سے ممنوع ہے۔

کابل میں وزارت داخلہ کی طرف سے ایک نیوز کانفرنس میں اعلان کردہ حکم نامے میں کہا گیا کہ اگر کوئی اس حکم کی خلاف ورزی کرتا ہے تو ممنوعہ فصل کو فوری طور پر تباہ کر دیا جائے گا اور خلاف ورزی کرنے والے کے ساتھ شرعی قانون کے مطابق سلوک کیا جائے گا۔ حکم نامے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ منشیات کے استعمال اور اُن کے نقل و حمل پر بھی پابندی ہوگی۔

News ID 1910377

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha