7 جون، 2022، 9:39 AM

کشمیرمیں بھارتی فورسزکی فائرنگ سے مزید3 افراد جاں بحق

کشمیرمیں بھارتی فورسزکی فائرنگ سے مزید3 افراد جاں بحق

ہندوستان کے زیر انتظام کشمیرمیں بھارتی فورسزنے 2 مختلف علاقوں میں فوجی آپریشن کے دوران 3 افراد کو ہلاک کردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے کشمیر ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان کے زیر انتظام کشمیرمیں بھارتی فورسزنے 2 مختلف علاقوں میں فوجی آپریشن کے دوران 3 افراد کو ہلاک کردیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق ضلع کپواڑہ میں بھارتی فوجیوں کی فائرنگ سے 2  افراد ہلاک ہوگئے۔ علاقے کی ناکہ بندی کرکے لوگوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ بھارتی فورسز نے بارہ مولا کے علاقے میں ایک مقابلے میں ایک نوجوان کو جاں بحق کردیا۔ بھارتی فوجیوں نے متعدد گھروں میں گھس کر توڑ پھوڑ کی اورمکینوں کو ہراساں کیا۔ متعدد نوجوانوں کو گرفتارکرلیا گیا۔

بارہ مولا، سو پور، کپواڑہ سمیت مختلف علاقوں میں بھارتی فوجیوں نے سڑکیں بند کردی ہیں جس کی وجہ سے لوگ گھروں میں محصورہوگئے ہیں۔ انٹرنیٹ اورموبائل سروس بھی معطل ہے۔ جاں بحق افراد  کی لاشیں لواحقین کے حوالے کرنے کے بجائے بھارتی فوجیوں نے اپنی تحویل میں لے لی ہیں۔

News ID 1911117

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha