27 مئی، 2022، 10:36 PM

ایران نے یونان کی دو تیل بردار کشتیوں کو قبضے میں لے لیا

ایران نے یونان کی دو تیل بردار کشتیوں کو قبضے میں لے لیا

غیر ملکی ذرائع کے مطابق ایران نے یونان کی طرف سے ایران کی ایک تیل بردار کشتی ضبط کرنے کے جواب میں خلیج فارس میں یونان کی دو کشتیوں کو قبضہ میں لے لیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ونڈ نیوز ٹریڈنگ ویب سائٹ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ایران نے یونان کی طرف سے ایران کی ایک تیل بردار کشتی ضبط کرنے کے جواب میں خلیج فارس میں یونان کی دو کشتیوں کو قبضہ میں لے لیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق یونان نے ایران کی تیل بردار کشتی کو قبضہ میں لے کر امریکہ کے حوالے کردیا تھا، جس کے جواب میں ایران نے خلیج فارس میں یونان سے متعلق  دو تیل بردار کشتیوں کو قبضہ میں لے لیا ہے۔

ایران ۲ نفتکش متعلق به یونان را توقیف کرد

ذرائع ابلاغ کے مطابق یونان کی تیل بردار دو کشتیوں کے نام  " Prudent Warrior  اور Delta Poseidon  " ہیں ۔ جنھیں خلیج فارس میں ایران نے اپنے قبضہ میں لے لیا ہے۔ ایران نے تہران میں یونان کے ناظم الامور کو وزارت خارجہ میں طلب کئے جانے کے تھوڑی دیر بعد یونان کی دو کشتیوں کو قبضے میں لے لیا ۔

ایران ۲ نفتکش متعلق به یونان را توقیف کرد

ایرانی سپاہ نے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ ایرانی سپاہ کی بحریہ نے یونان کی دو کشتیوں کو بین الاقوامی قوانین کی  خلاف ورزی کرنے کے جرم میں قبضہ میں لے لیا ہے۔

News ID 1911003

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha