مہر خبررساں ایجنسی نے ڈان کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے نیویارک میں امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن سے ملاقات کی ہے۔ امریکی وزیر خارجہ نے بلاول بھٹو سے ملاقات کے دوران کہا کہ ہم امریکہ اور پاکستان کے درمیان اقتصادی اور تجارتی تعلقات کو مضبوط بنانے کے لئے کام کر رہے ہیں۔ امریکی وزیر خارجہ کا اس دوران کہنا تھا کہ غذائی تحفظ ایک چیلنج ہے اور دنیا کے بہت سے مقامات غذائی عدم تحفظ کا شکار ہیں اور ہم اس سے نمٹنے کےلیے تیار ہیں۔ اس ملاقات میں پاکستانی وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پاکستان اور امریکہ کے درمیان تعلقات میں اضافہ اور امریکی کاروباری افراد کیساتھ کام کرنے کیلئے تیار ہیں۔
پاکستان کے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے نیویارک میں امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن سے ملاقات اور گفتگو کی ۔
News ID 1910897
آپ کا تبصرہ