مہر خبررساں ایجنسی نے فلسطین الیوم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ فلسطینی تنظیم حماس کے رہنما خالد مشعل نے کہا ہے کہ مسجد الاقصی خالص اسلامی مقدس مکان ہے اور فلسطینی عوام مسجد الاقصی کو یہودی بنانے کی اجازت نہیں دیں گے۔ خالد مشعل نے کہا کہ مسجد الاقصی کے بارے میں غاصب صہیونی حکومت کے ناپاک منصوبے اپنی جگہ پر باقی ہیں۔ صہیونیوں کے خلاف جنگ جاری ہے۔ صہیونی اپنی آئندہ مذہبی تقریبات میں مسجد الاقصی پر پھر حملہ کرسکتے ہیں۔ حماس کے رہنما نے کہا کہ صہیونی حکومت نے مکان اور زمان کی تقسیم کے ذریعہ مسجد الاقصی پر قبضہ کرنے کی کوشش کی جسے فلسطینیوں نے ناکام بنادیا۔ فلسطینی رہنما نے کہا کہ فلسطینی عوام ،مسجد الاقصی کو یہودی بنانے کی اجازت نہیں دیں گے۔ مسجد الاقصی مقدس اسلامی مکان ہے۔
فلسطینی تنظیم حماس کے رہنما نے کہا ہے کہ مسجد الاقصی خالص اسلامی مقدس مکان ہے اور فلسطینی عوام مسجد الاقصی کو یہودی بنانے کی اجازت نہیں دیں گے۔
News ID 1910888
آپ کا تبصرہ