روس نے یوکرائن کے مزيد 39 فوجی ٹھکانوں کو تباہ کردیا

روس کی وزارت دفاع نے اعلان کیا ہے کہ روس نے گذشتہ 24 گھنٹوں میں یوکرائن کے مزيد 39 فوجی ٹھکانوں کو تباہ کردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ روس کی وزارت دفاع نے اعلان کیا ہے کہ روس نے گذشتہ 24 گھنٹوں میں یوکرائن کے مزيد 39 فوجی ٹھکانوں کو تباہ کردیا ہے۔ روسی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ روس کا یوکرائن میں فوجی آپریشن جاری ہے اور روسی فوج نے گذشتہ 24 گھنٹوں ميں یوکرائن کی 39 فوجی تنصیبات کو تباہ کردیا ہے۔ روسی وزارت دفاع کے مطابق روس نے گذشتہ 24 گھنٹوں میں ہتھیاروں کے 6 انبار تباہ کردیئے جبکہ امریکی ساخت کے ایک موبائل و متحرک ریڈار اسٹیشن کو بھی تباہ کردیا ہے۔

News Code 1910728

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 11 =