29 اپریل، 2022، 6:12 PM

افغانستان کے شہرمزار شریف میں 2 بم دھماکوں میں 9 افراد شہید

افغانستان کے شہرمزار شریف میں 2 بم دھماکوں میں 9 افراد شہید

افغانستان کے صوبے بلخ کے دارالحکومت مزار شریف میں بم دھماکوں میں 2 مسافروینوں کونشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں 9 افراد شہید اور 13 زخمی ہوگئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے افغان ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان کے صوبے بلخ کے دارالحکومت مزار شریف میں بم دھماکوں میں 2 مسافروینوں کونشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں 9 افراد شہید اور 13 زخمی ہوگئے۔ طالبان پولیس چیف کے ترجمان آصف وزیرکا  کہنا ہے کہ دھماکوں میں شیعہ مسلمانوں کونشانہ بنایا گیا ہے۔ دھماکوں کی جگہ کوگھیرے میں لے کرتحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔ داعش نے دھماکوں کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔زخمیوں میں سے کچھ کی حالت تشویشناک ہے۔حکام نے اموات میں اضافے کا خدشہ ظاہرکیا ہے۔ افغانستان میں داعش دہشت گردوں کے حملوں میں اضافہ ہوگیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق امریکہ ، افغانستان میں داعش دہشت گرد تنظیم کے دہشت گردانہ اقدامات کے ذریعہ طالبان حکومت کو ناکام بنانا چاہتا ہے۔

News Code 1910680

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha