پاکستان کی ہاکی ٹیم کو دوسرے میچ میں نیدرلینڈ کے ہاتھوں شکست

دورہ یورپ میں پاکستان کی ہاکی ٹیم کو دوسرے میچ میں نیدرلینڈ کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ دورہ یورپ میں پاکستان کی ہاکی ٹیم کو دوسرے میچ میں نیدرلینڈ کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

اطلاعات کے مطابق دورہ یورپ کے لیے نیدرلینڈ سے شیڈول دوسرے میچ میں میزبان کے ہاتھوں پاکستان کو ایک کے مقابلے چار گول سے شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

بریڈا میں کھیلے گئے دوسرے میچ میں پاکستانی ٹیم نے پہلے کوارٹر فائنل میں گول کرکے سبقت پائی تاہم اس کے بعد ہالینڈ کے کھلاڑیوں نے کم بیک کرتے ہوئے گول برابر کیا، ہاف ٹائم پر میچ ایک ایک گول سے برابر رہا۔

تاہم تیسرے اور چوتھے کوارٹر میں نیدرلینڈ کی ٹیم نے مزید دو گول بناکر اپنی جیت کو مستحکم کیا اور کھیل کے اختتام تک ایک کے مقابلے چار گول داغ کر میچ اپنے نام کرلیا۔

News Code 1910651

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha