مہر خبررساں ایجنسی نے ایکسپریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کی قومی اسمبلی کے اسپیکر اسد قیصر اور ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری نے اپنے عہدوں سے استعفیٰ دے دیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کے بعد اسپیکر اسد قیصر وفاقی وزیر دفاع پرویز خٹک جبکہ ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری وفاقی وزیراطلاعات و نشریات فواد چوہدری کے ہمراہ پارلیمنٹ ہاؤس پہنچے۔
اس کے بعد اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر نے مزید ذمہ داریاں اٹھانے سے معذرت کرتے ہوئے اپنا استعفیٰ جمع کرادیا۔
آپ کا تبصرہ