9 اپریل، 2022، 5:14 AM

جماعت الدعوۃ کے سربراہ حافظ سعید کو دہشت گردی کے مزید دو مقدمات میں 31 سال کی سزا

جماعت الدعوۃ کے سربراہ حافظ سعید کو دہشت گردی کے مزید دو مقدمات میں 31 سال کی سزا

پاکستان میں سرگرم وہابی دہشت گرد تنظیم جماعت الدعوۃ کے سربراہ حافظ سعید کو انسداد دہشت گردی عدالت نے دہشت گردی کے مزید دو مقدمات میں 31 سال کی سزا سنا دی گئي ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان میں سرگرم وہابی دہشت گرد تنظیم جماعت الدعوۃ کے سربراہ حافظ سعید کو انسداد دہشت گردی عدالت نے دہشت گردی کے مزید دو مقدمات میں 31 سال کی سزا سنا دی گئي ہے۔ عدالت نے کالعدم و دہشت گرد سابق تنظیم  لشکر طیبہ اور موجودہ جماعت الدعوہ کے سربراہ حافظ سعید کو مجموعی طور پر دو مقدمات میں 31 سال قید کی سزا سنا دی اور ان پر مجموعی طور پر تین لاکھ چالیس ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کیا۔ انسداد دہشتگری عدالت کے جج اعجاز بٹر نے ٹرائل مکمل ہونے پر فیصلہ سنایا۔ سی ٹی ڈی نے حافظ سعید اور دیگر ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر رکھے ہیں۔واضح رہے کہ اس سے قبل بھی حافظ سعید کو انسداد دہشتگری عدالت سے سزائیں ہو چکی ہیں۔

News ID 1910432

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha