پاکستان کی  قومی اسمبلی تحلیل/90 دنوں میں انتخابات کا اعلان

پاکستان کے صدر عارف علوی نے وزیراعظم عمران خان کی تجویز پر پاکستان کی قومی اسمبلی کو تحلیل کردیا ہے جس کے بعد وفاقی کابینہ تحلیل ہوگئی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے صدر عارف علوی  نے وزیراعظم عمران خان کی تجویز پر قومی اسمبلی کو تحلیل کردیا ہے  جس کے بعد وفاقی کابینہ تحلیل ہوگئی ہے۔

پاکستانی وزير اعظم نے ٹی وی پر قوم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بیرون ملک سے پلانٹ کی گئی سازش کو آج ڈپٹی اسپیکر نے مسترد کردیا جس پر میں پوری قوم کو مبارک باد پیش کرتا ہوں، پوری قوم پریشان تھی کہ غداری ہورہی تھی، میں انہیں پیغام دے رہا ہوں کہ اس طرح کی سازش یہ قوم کامیاب نہیں ہونے دے گی، ہم نے آئینی طاقت استعمال کرتے ہوئے تحریک عدم اعتماد کو مسترد کردیا ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ صدر مملکت کو اسمبلیاں تحلیل کرنے اور نئے انتخابات کی تجویز بھیج دی ہے، قوم عام انتخابات کی تیاری کرے، مجھے گزشتہ روز سے لوگ پیغامات دے رہے تھے کہ لوگ آپ سے غداری کررہے ہیں اور رقومات لے رہے ہیں، جنہوں نے اپوزیشن جماعتوں سے پیسے لیے وہ ان رقومات کو لنگر خانوں میں دے دیں۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کو اسمبلی تحلیل کرنے کی سمری موصول ہوگئی جسے انہوں نے منظور کرلیا جس کے بعد آئینی طور پر اب قومی اسمبلی تحلیل کردی۔

وزیر مملکت برائے اطلاعات فرخ حبیب نے ٹویٹ کیا کہ اسمبلی تحلیل ہوچکیں اب آئندہ 90 دن میں انتخابات ہوں گے، ‏غداروں اور ضمیر فروشوں عوام میں آؤ، بیرونی سازشوں اور بند کمروں سے باہر نکلو، اب آپ کو انتخابات سے راہ فرار اختیار نہیں کرنے دے گے۔

وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ وفاقی کابینہ تحلیل ہوچکی تاہم آئین کے آرٹیکل 224 کے تحت وزیر اعظم اپنی ذمہ داریاں جاری رکھیں گے۔

News Code 1910372

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 5 + 0 =