2 اپریل، 2022، 6:07 PM

افغانستان کے صوبوں ہرات اور ہلمند میں بم دھماکوں میں 11 افراد جاں بحق

افغانستان کے صوبوں ہرات اور ہلمند میں بم دھماکوں میں 11 افراد جاں بحق

افغانستان کے صوبوں ہرات اور ہلمند میں ہونے والے 2 بم دھماکوں میں 6 بچوں سمیت 11 افراد جاں بحق ہوگئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے افغان ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان کے صوبوں ہرات اور ہلمند میں ہونے والے 2 بم دھماکوں میں 6 بچوں سمیت 11 افراد جاں بحق ہوگئے۔ اطلاعات کے مطابق افغانستان کے شہر ہرات میں کھیل کے ایک میدان میں اس وقت دو بم دھماکے ہوئے جب وہاں نوجوان اور بچے کھیل رہے تھے۔ میدان میں دو بم اور بھی نصب تھے جنھیں بم ڈسپوزل کے عملے نے ناکارہ بنادیا۔

ہرات میں بہ یک وقت ہونے والے 2 بم دھماکوں میں ایک بچہ اور 5 نوجوان جاں بحق ہوگئے جب کہ 3 لڑکے شدید زخمی ہوگئے جنھیں قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا۔ زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔

جنوبی صوبے ہلمند میں بھی کھیل کے ایک میدان میں مارٹر گولہ پڑا تھا جسے ناکارہ سمجھ کر بچے کھیل رہے تھے اور اسی دوران گولہ زوردار دھماکے سے پھٹ گیا جس کے نتیجے میں 5 بچے جاں بحق ہوگئے۔

طالبان اہلکاروں نے دونوں واقعات کے بعد جائے وقوعہ کا محاصرہ کرلیا ہے۔

News ID 1910360

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha