مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق فلسطینی تنظیم حماس کے سیاسی شعبہ کے سربراہ اسماعیل ہنیہ نے بنی بروک شہادت طلب آپریشن کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ بنی براک شہادت طلبانہ آپریشن کے نتیجے میں فلسطین کا نیا نقشہ ترسیم ہوا ہے۔ اطلاعات کے مطابق مقبوضہ فلسطین کے مشرقی علاقہ بنی براک میں شہادت طلبانہ حملے کے نتیجے میں 5 اسرائیلی ہلاک ہوگئے۔ اسماعیل ہنیہ نے اس کارروائی میں شہید ہونے والے فلسطینی کو خراج عقیدت اور خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ فلسطینی عوام کو فلسطینی شہادت طلب جوان " ضیا حمارشہ " کی کارروائی پر افتخار اور ناز ہے۔ فلسطینی شہادت طلب جوان نے غاصب صہیونی حکومت کی بنیادیں ہلا کررکھی دی ہیں اور غاصب صہیونیوں کو اب کہیں بھی امن و سکون نصیب نہیں ہوگا۔ اسماعیل ہنیہ نے کہا کہ ضیا حمارشہ نے شہادت طلبانہ کارروائی ميں یہ پیغام دیا ہے کہ فلسطین کی سرزمین فلسطنیوں سے متعلق ہے اور غاصب صہیونیوں کی اس سرزمین پر کوئی جگہ نہیں ہے۔ انھوں نے کہا کہ اسرائیل کے ساتھ سفارتی اور سازشی تعلقات قائم کرنے والے غداراور خائن عرب حکمرانوں کو بھی فلسطینی مسلمانوں اور اسلام کے ساتھ غداری اور خيانت کا تاوان ادا کرنا پڑےگا۔
فلسطینی تنظیم حماس کے سیاسی شعبہ کے سربراہ اسماعیل ہنیہ نے بنی براک علاقہ میں شہادت طلبانہ آپریشن کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ بنی براک شہادت طلبانہ آپریشن کے نتیجے میں فلسطین کا نیا نقشہ ترسیم ہوا ہے۔
News ID 1910325
آپ کا تبصرہ