19 مارچ، 2022، 3:07 PM

خلیج فارس اور آبنائے ہرمز میں پائیدار امن و سلامتی ہماری ریڈ لائن ہے

خلیج فارس اور آبنائے ہرمز میں پائیدار امن و سلامتی ہماری ریڈ لائن ہے

اسلامی جمہوریہ ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی بحریہ کے کمانڈر نے کہا ہے کہ ہم خلیج فارس اور آبنائے ہرمز میں پائیدار امن و سلامتی کے لئے ہمہ وقت آمادہ ہیں اور علاقائی سلامتی کو خطرے میں ڈالنے کی کسی کو اجازت نہیں دیں گے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی بحریہ کے کمانڈرایڈمرل علی رضا تنگسیری نے بحریہ کے بعض اہلکاروں اور اعلی افسروں کے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم خلیج فارس اور آبنائے ہرمز میں پائیدار امن و سلامتی کے لئے ہمہ وقت آمادہ ہیں اور علاقائی سلامتی کو خطرے میں ڈالنے کی کسی کو اجازت نہیں دیں گے۔ خلیج فارس اور آبنائے ہرمز میں پائیدار امن و سلامتی ہماری ریڈ لائن ہے۔

 انھوں نے کہا کہ ہم دشمن کے کسی بھی کارروائی کا منہ توڑ جواب دینے کے لئے آمادہ ہیں اور جس جگہ سے حملہ  کیا جائے گا اس جگہ کو فوری طور پر تباہ کردیں گے۔ انھوں نے کہا کہ دشمن ہمیں چوٹ پہنچانے کی ہر ممکن  کوشش کررہا ہے لیکن ہم بھی آگاہ اور بیدار ہیں اور ہمیں اپنی دفاعی صلاحیتوں کو مزيد مضبوط اور مستحکم بنانا چاہیے۔ انھوں نے کہا کہ دشمن کی خطے میں فوجی نقل و حرکت پر ہماری قریبی نظر ہے اور ہمیں دشمن کی عداوت اور دشمنی سے کبھی غافل نہیں رہنا چاہیے۔

News ID 1910208

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha