مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سعودی عرب نے تاحال اپنے شہریوں پربھارت سمیت 15 ممالک کے سفر پر پابندی برقراررکھی ہے۔ اطلاعات کے مطابق سعودی عرب میں رواں ماہ کی 5 تاریخ سے کورونا پابندیوں کے خاتمے کا سلسلہ جاری ہے۔ سعودیہ آمد پر پی سی آر ٹیسٹ، آئسولیشن اور ہوٹل قرنطینہ کی پابندیاں ختم کردی گئی ہیں۔
تاہم اب بھی سعودی عرب نے اپنے شہریوں کو 15 ممالک کے سفر سے روک رکھا ہے۔ یہ وہ ممالک ہیں جہاں کورونا کے یومیہ کیسز کی تعداد اب بھی کافی زیادہ ہے۔
واضح رہے کہ کورونا وبا کی وجہ سے سعودی شہریوں پر بھارت، ترکی، افغانستان، انڈونیشیا، آرمینیا، لبنان، یمن، شام، ایران، ڈیموکریٹک کانگو، لیبیا، بیلا روس، ویتنام، صومالیہ اور ونزوئلا کے سفر پر پابندی عائد ہے۔
آپ کا تبصرہ