مہر خبررساں ایجنسی نے کشمیر ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان کے زیر انتظام کشمیرمیں بھارتی فوج نے سرچ آپریشن کے دوران فائرنگ کرکے مزید 4 افراد کو ہلاک کردیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق بھارتی فوجیوں نے پلوامہ، ہندواڑا اورگاندربل کے علاقوں میں سرچ آّریشن کے دوران 4 افراد کو ہلاک کردیا۔ بھارتی فوجیوں نے آپریشن کے دوران متعدد نوجوانوں کوگرفتاربھی کیا اور انھیں نامعلوم مقام پرمنتقل کردیا۔
ذرائع کے مطابق پلوامہ، ہندواڑا اورگاندربل کا محاصرہ جاری ہے۔ بھارتی فورسزنے لوگوں کے گھروں سے باہرنکلنے پرپابندی عائد کردی۔ ان علاقوں میں موبائل اورانٹرنیٹ سروس بھی بند ہے۔
آپ کا تبصرہ