9 مارچ، 2022، 10:33 AM

یوکرائن سے پولینڈ ہجرت کرنے والے 232 پاکستانی اسلام آباد پہنچ گئے

یوکرائن سے پولینڈ ہجرت کرنے والے 232 پاکستانی اسلام آباد پہنچ گئے

پی آئی اے کی خصوصی پرواز پولینڈ سے 232 پاکستانیوں کو لے کر اسلام آباد پہنچ گئی، خصوصی پرواز میں یوکرائن سے پولینڈ آنے والے طلبا اور دیگر افراد سوار تھے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پی آئی اے کی خصوصی پرواز پولینڈ سے 232 پاکستانیوں کو لے کر اسلام آباد پہنچ گئی، خصوصی پرواز میں یوکرائن سے پولینڈ  آنے والے طلبا اور دیگر افراد سوار تھے۔ یوکرائن سےواپس آنے والے طلبا نے اسلام آباد ایئرپورٹ پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یوکرائن میں حالات بہت خراب تھے، بم گر رہے تھے،اللّٰہ نے ہمیں بچایا، کسی نےکچھ نہیں کیا۔

طلبا کاکہنا تھا کہ کھانے پینے کا بہت مسئلہ تھا، 3 دن تک بھوکے رہے،یوکرائن سے تین دن میں پولینڈ پہنچے، پولینڈ میں پاکستانی سفارتخانے نے بہت مدد کی۔

ایئر لائن ترجمان کے مطابق طیارہ صبح سویرے پاکستان سے پولینڈ کے دارالحکومت وارسا بھیجا گیا تھا، طلبا سمیت 232 مسافروں کو لے کر اسلام آباد پہنچ گیا ہے۔

News Code 1910101

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha