مہر خبررساں ایجنسی نے اسپوٹنک کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ روس کے صدر ولادیمیر پوتین نے امریکہ اور مغربی ممالک کو جھوٹ کا شہنشاہ قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ خود امریکی سیاستدان اور صحافی مانتے ہیں کہ امریکہ میں جھوٹ کی بادشاہت قائم کی جاچکی ہے۔
صدر ولادیمیر پوتین نے مغربی ممالک کی طرف سے مودبانہ انداز سے امریکہ کی آواز میں آواز ملانے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ مغربی ممالک میں امریکہ کے رویہ کی پیروی کی جارہی ہے، اس لیے کہا جاسکتا ہے کہ اب پورا مغرب ہی جھوٹ کا شہنشاہ بن چکا ہے۔
روسی صدر نے دعویٰ کیا کہ یوکرائن میں آپریشن ہی ملک کو خونریزی سے بچانے کا واحد آپشن تھا، اسی کی بدولت ڈونیئسک اور لوہانسک کیخلاف یوکرائن کی فوجی کارروائی روکی جاسکتی تھی۔
صدر پوتین نے کہا کہ امریکہ نے افغانستان، عراق، شام، لیبیا ، فلسطین ، ویتنام اور یمن میں لاکھوں افراد کا قتل عام کیا اور مغربی ممالک خاموش رہے انھوں نے کہا کہ روس کی سرحد پر امریکہ اور یورپی ممالک کو عدم استحکام پیدا کرنے کی اجازت نہیں دی جائےگی۔ روس اپنے استقلال اور آزادی کا بھر پور انداز میں دفاع کرےگا۔ پوتین نے کہا کہ یوکرائن کو امریکہ اور یورپی ممالک کے ہتھیاروں کا ذخیرہ بننے کی اج اجازت نہیں دی جائےگی۔
آپ کا تبصرہ