مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ کویت کے دارالحکومت کویت سٹی میں بھارتی سفارت خانے کے سامنے کویتی خواتین نے بھارت کی باپردہ مسلمان خواتین کی حمایت میں احتجاجی مظاہرہ کیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق مظاہرین خواتین نے کرناٹک کے تعلیمی اداروں میں حجاب پر پابندی لگائے جانے کے خلاف شدید غم و غصّے کا اظہار کیا ہے۔
مظاہرہ کرنے والی کویتی خواتین کا کہنا ہے کہ حجاب پہننا حق ہے، حجاب پہننے والی خواتین کی تذلیل افسوس ناک ہے۔
واضح رہے کہ بھارت کی ریاست کرناٹک سمیت کئی ریاستوں میں تعلیمی اداروں میں طالبات کے لیے حجاب پہننے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ پورے بھارت میں حجاب کی اس پابندی کے خلاف مظاہرے جاری ہیں۔
آپ کا تبصرہ