31 جنوری، 2022، 5:00 PM

پاکستانی حکومت کا چین، روس اور قزاقستان سے 5 ارب ڈالر قرض لینے کا فیصلہ

پاکستانی حکومت کا چین، روس اور قزاقستان سے 5 ارب ڈالر قرض لینے کا فیصلہ

پاکستان کی وفاقی حکومت نے چین، روس اور قزاقستان سے 5 ارب ڈالر قرض لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکسپریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کی وفاقی حکومت نے چین، روس اور قزاقستان سے 5 ارب ڈالر قرض لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق پاکستانی حکومت نے چین، روس اور قزاقستان سے 5 ارب ڈالر قرض لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق چین سے 3 ارب ڈالر، روس اور قزاقستان سے 2 ارب ڈالر قرض ملنے کا امکان ہے۔

 چین سے 3 ارب ڈالر کا قرض زرمبادلہ کے ذخائر مستحکم کرنے کیلئے لیا جائے گا اور قزاقستان اور روس سے ملنے والے 2 ارب ڈالر ایم ایل ون پر خرچ ہوں گے۔

پاکستانی وزارت خزانہ کے ذرائع  کے مطابق پاکستانی وزارت اقتصادی امور نے قرض لینے کیلئے پلان تیار کر لیا ہے، پاکستانی وزیراعظم کے دورہ چین کے موقع پر 3 ارب ڈالر قرض کا معاہدہ طے پائے گا۔

News ID 1909689

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha