ویانا میں علی باقری کی گروپ 1+4 اور یورپی یونین کے نمائندوں سے ملاقات

ویانا میں اسلامی جمہوریہ ایران کے اعلی مذاکراتکار علی باقری کنی نے گروپ 1+4 اور یورپی یونین کے نمائندوں کے ساتھ مشترکہ اجلاس میں شرکت اور تبادلہ خیال کیا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق آسٹریا کے دارالحکومت ویانا میں اسلامی جمہوریہ ایران کے اعلی مذاکراتکار علی باقری کنی نے گروپ 1+4 اور یورپی یونین کے نمائندوں کے ساتھ  مشترکہ اجلاس میں شرکت اور تبادلہ خیال کیا۔ یہ ملاقات ویانا کے ہوٹل کو برگ میں انجام پذیر ہوئی۔ اس سے قبل علی باقری کنی نے یورپی یونین کے رابطہ کار انریکا مورا سے بھی ملاقات اور گفتگو کی۔ ویانا میں ایران اور گروپ 1+4 کے ماہرین کے اجلاس کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ ایران مشترکہ ایٹمی معاہدے کے سلسلے میں اپنے اصولی اور منطقی مؤقف پر قائم ہے اور امریکہ کی ظالمانہ پابندیوں کے خاتمہ کا خواہاں ہے۔

News Code 1909626

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 11 =