6 جنوری، 2022، 2:08 PM

شہداء اہل زمین کے درمیان گمنام لیکن عرش والوں کے درمیان مشہور اور معروف ہیں

شہداء اہل زمین کے درمیان گمنام لیکن عرش والوں کے درمیان مشہور اور معروف ہیں

رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیھا کے یوم شہادت کی مناسبت سے ملک بھر میں 250 گمنام شہیدوں کی تشییع جنازہ کے موقع پر اپنے پیغام فرمایا: شہداء اہل زمین کے درمیان گمنام لیکن عرش والوں کے درمیان مشہور اور معروف ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیھا کے یوم شہادت کی مناسبت سے ملک بھر میں 250 گمنام شہیدوں کی تشییع جنازہ کے موقع پر اپنے پیغام فرمایا: شہداء اہل زمین کے درمیان گمنام لیکن عرش والوں کے درمیان مشہور اور معروف ہیں۔ شہداء نے ایثار و قربانی کے شاندار جلوے پیش کئے اور کئی برسوں کے بعد انھوں نے اپنے وطن کی سرزمین کو ایک بار پھر اپنی خوشبو سے معطر کردیا۔  شہداء کی تشییع جنازہ اور حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیھا کے یوم شہادت کا تقارن ابدی و  جاویدانی خوشخبری اور خیر کثیر کا سبب بنے گا اوریہ خیر کثیر ان کی طرف سے امام زمانہ (عج) کے ملک کو فراہم کیا گيا ہے۔ میں ان شہداء کی نیک روحوں اور ان کے والدین، ماؤں اور ہمسروں کی منتظر آنکھوں اور دلوں کو سلام پیش کرتا ہوں۔ اور اللہ تعالی کی بارگاہ سے ان کے لئے فضل و کرم اور رحمت واسعہ طلب کرتا ہوں۔

News ID 1909411

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha