4 جنوری، 2022، 9:42 AM

پاکستان کی سرحدی باڑ کے معاملے پر افغان طالبان کا مؤقف تبدیل کرانے کیلئے بات چیت جاری

پاکستان کی سرحدی باڑ کے معاملے پر افغان طالبان کا مؤقف تبدیل کرانے کیلئے بات چیت جاری

پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان کی سرحدی باڑ پر افغان طالبان کا مؤقف تبدیل کرانے کیلئے بات چیت جاری ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان کی سرحدی باڑ پر افغان طالبان کا مؤقف تبدیل کرانے کیلئے بات چیت جاری ہے۔

اطلاعات کے مطابق پاکستانی وزير خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ سرحدی باڑ پر افغان طالبان کامؤقف تبدیل کرانے کیلئے بات چیت جاری ہے، افغانستان کیلئےجوہم کر سکتےتھے کررہےہیں،افغانستان میں ہم امن اور بہتری چاہتےہیں۔ پاکستانی وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان سارک فورم کو آگے لےکرچلناچاہتاہے،بھارت نے اس فورم پر ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کررہاہے جب کہ پاکستان سارک کی میزبانی کیلئے مکمل تیارہے۔ واضح رہے کہ افغان طالبان سرحد پر پاکستان کی طرف سے باڑ لگانے میں رکاوٹ ڈال رہے ہیں جس کی وجہ سے دونوں ملکوں کے درمیان ایک بار پھر کشیدگی پیدا ہوگئی ہے۔

News ID 1909381

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha