26 دسمبر، 2021، 2:27 PM

ایرانی ایئر فورس دشمن کے کسی بھی خطرے کا منہ توڑ جواب دینے کے لئے آمادہ ہے

ایرانی ایئر فورس دشمن کے کسی بھی خطرے کا منہ توڑ جواب دینے کے لئے آمادہ ہے

ایرانی آرمی ایئر فورس کے ڈپٹی کمانڈر نے کہا کہ آرمی ایئر فورس ہمیشہ ملک کے دفاع کے لیے تیار ہے اور دشمن کے کسی بھی خطرے کا منہ توڑ جواب دینے کے لئۓ آمادہ ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایرانی آرمی ایئر فورس کے ڈپٹی کمانڈر نے کہا کہ آرمی ایئر فورس ہمیشہ ملک کے دفاع کے لیے تیار ہے اور دشمن کے کسی بھی خطرے کا منہ توڑ جواب دینے کے لئے آمادہ ہے۔ مہر نیوز نے ایرانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ آرمی ایئر فورس کے ڈپٹی کمانڈر امیر پائلٹ مہدی ہادیان نے کمانڈروں، سربراہوں اور سینئر افسروں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئےکہاکہ ایرانی فضائیہ کے قابل قدر اور پرعزم اہلکار ترقی کی شاہراہ پر گامزن ہیں اور ہم دشمن کے کسی بھی خطرے کا منہ توڑ جواب دینے کے لئے آمادہ ہیں۔ امیر ہادیان نے کہا کہ ایرانی فضائیہ نےگزشتہ 43 سالوں سے سامراجی طاقتوں کی پابندیوں کے باوجود ترقی اور پیشرفت کا سفر طے کیا ہے۔  انھوں نے کہا کہ ایرانی فضائيہ اسلامی نظام کی حفاظت کے لئے ہمہ وقت آمادہ ہے اور کسی بھی خطرے کا منہ توڑ جواب دینے کے لئے تیار ہے۔

News ID 1909277

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha