مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ مڈغاسکر میں کشتی ڈوبنے کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد 85 ہوگئی ہے۔ مڈغاسکر کی میری ٹائم ایجنسی کے مطابق حادثے کا شکار ہونے والی کارگو کشتی میں مسافروں کے سوار ہونے کی اجازت نہیں تھی، غیر قانونی افراد کے کشتی میں سوار ہونے کے سبب یہ حادثہ پیش آیا۔
واضح رہے کہ گنجائش سے زیادہ افراد کے سوار ہونے پر دو روز قبل کارگو کشتی ڈوب گئی تھی جس کے نتیجے میں 64 افراد موقع پر ہی ڈوب کر ہلاک ہو گئے تھے، ہلاک ہونے والوں میں بچے اور خواتین بھی شامل تھیں۔
اطلاعات کے مطابق اس کشتی کو ریسکیو اداروں کی جانب سے حاصل ہونے والی مدد کے دوران غوطہ خوروں نے 50 افراد کو ڈوبنے سے بچالیا تھا۔ ذرائع کے مطابق کشتی میں 120 سے زائد افراد سوار تھے۔
آپ کا تبصرہ