9 دسمبر، 2021، 3:50 PM

ویانا میں ایران اور گروپ 1+4 کے نمائندوں کی موجودگي میں مشترکہ کمیشن کے اجلاس کا آغاز

ویانا میں ایران اور گروپ 1+4 کے نمائندوں کی موجودگي میں مشترکہ کمیشن کے اجلاس کا آغاز

ویانا میں ایران اور گروپ 1+4 کے نمائندوں کی موجودگي میں مشترکہ کمیشن کے اجلاس کا آغازہوگيا ہے ایرانی وفد کی قیادت اعلی مذاکرات اور ایران کے نائب وزير خارجہ علی باقری کنی کررہے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ویانا میں اسلامی جمہوریہ ایران اور گروپ 1+4 کے نمائندوں کی موجودگي میں مشترکہ کمیشن کے اجلاس کا آغازہوگيا ہے۔ ایرانی وفد کی قیادت اعلی مذاکرات اور ایران کے نائب وزير خارجہ علی باقری کنی کررہے ہیں جبکہ گروپ 1+4  کے وفود کی قیادت یورپی یونین کے مذاکراتی رابطہ کار انریکہ مورا کررہے ہیں۔ ایران کے اعلی مذاکرات کار آج اپنے وفد کے ہمراہ ویانا پہنچے اور انھوں نے مشترکہ کمیشن کے اجلاس سے قبل روس اور چین کے نمائندوں کے ساتھ سہ فریقی بات چیت کی۔

واضح رہے کہ اس سے قبل ایران کے وزير خارجہ نے یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ جوزف بوریل کے ساتھ گفتگو میں  یورپی ممالک کے عدم تعاون پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ مشترکہ ایٹمی معہدے میں شامل یورپی ممالک اپنے وعدوں پر عمل کرنے میں ناکام رہے ہیں۔

News ID 1909096

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha