24 نومبر، 2021، 6:47 PM

ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی ترکمنستان کا دورہ کریں گے

ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی ترکمنستان کا دورہ کریں گے

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی علاقائی اقتصادی تنظيم اکو کے سربراہی اجلاس میں شرکت کے لئے ترکمنستان کا دورہ کریں گے۔

مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی علاقائی اقتصادی تنظيم اکو کے پندرہویں سربراہی اجلاس میں شرکت کے لئے ترکمنستان کا دورہ کریں گے۔ صدر ابراہیم رئيسی سنیچر کے دن عشق آباد روانہ ہوں گے جہاں وہ 28 نومبر کو اقتصادی تعاون تنظیم اکو کے سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے۔ اس اجلاس کی صدارت ترکمنستان کے صدر کریں گے۔ گذشتہ برس اکو تنظیم کا چودھواں اجلاس کورونا کی وجہ سے آن لائن منعقد ہوا تھا ، جس کی صدارت پاکستان نے کی تھی۔

News ID 1908943

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha