کابل میں ایک بم دھماکے کے نتیجے میں دو طالبان زخمی

افغانستان کے دارالحکومت کابل میں ایک بم دھماکے کے نتیجے میں دو طالبان زخمی ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان کے دارالحکومت کابل میں ایک بم دھماکے کے نتیجے میں دو طالبان زخمی ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق دھماکہ پولیس ڈسٹرکٹ ٹو مجاہدین بازار میں ہوا ۔ بم سڑک پر پہلے سے نصب تھا جس کے ذریعے طالبان پولیس کو نشانہ بنایا گیا۔

کابل سیکیورٹی ذرائع کے مطابق دھماکے میں طالبان فورس کے دو اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔ اس سے قبل داعش دہشت گرد طالبان فورس ، مساجد اور افغان عوام پر حملوں کی ذمہ د اری قبول کرتی رہی ہے۔

News Code 1908933

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 8 + 1 =