19 نومبر، 2021، 9:20 PM

طالبان کےعبوری نائب وزیر اعظم سے جرمنی اور ہالینڈ کے سفیروں کی ملاقات

طالبان کےعبوری نائب وزیر اعظم سے جرمنی اور ہالینڈ کے سفیروں کی ملاقات

افغانستان میں طالبان کے عبوری نائب وزیر اعظم ملا عبد الغنی برادر اور وزیر خارجہ امیر خان ملا متقی سے جرمنی اور ہالینڈ کے سفیروں نےعلیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے افغان ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان میں طالبان کے عبوری  نائب وزیر اعظم ملا عبد الغنی برادر اور وزیر خارجہ امیر خان ملا متقی سے جرمنی اور ہالینڈ کے سفیروں نےعلیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کیں۔ طالبان کے ترجمان اور نائب وزیر اطلاعات ذبیح اللہ مجاہد نے ٹوئٹر پر بتایا کہ ملاقات کے دوران جرمنی اور ہالینڈ کے سفارت کاروں پر مشتمل مشترکہ وفد نے نئی افغان حکومت کو انسانی ہمدردی کی بنیاد پر مالی امداد کی فراہمی کی یقین دہانی کرائی۔

ترجمان طالبان کے مطابق سفارتی وفد نے سیاسی تعلقات کے مستقبل پر بھی بات کی جب کہ اساتذہ اور ہیلتھ ورکرز کو تنخواہ دینے کے طریقے کے انتخاب کا بھی وعدہ کیا ۔ ترجمان طالبان کا کہنا تھا کہ وزیر خارجہ امیر خان متقی نے سفارتی وفد کو منشیات کی کاشت، اسمگلنگ اور پروسیسنگ کو روکنے کے لیے کی جانے والی حکومتی کوششوں سے آگاہ کیا اور عالمی برادری کی مدد سے کسانوں کو متبادل معیشت فراہم کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔

News ID 1908891

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha