مہر خبررساں ایجنسی نے افغان ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان میں طالبان کی عبوری حکومت کے وزیر خارجہ امیر خان متقی کل پاکستان کا دورہ کریں گے۔ افغان وزارتِ خارجہ کے ترجمان کے مطابق افغانستان کے قائم مقام وزیرِ خارجہ امیر خان متقی وفد کے ہمراہ کل (10 نومبر کو) پاکستان کا دورہ کریں گے۔ ترجمان افغان وزارتِ خارجہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ افغانستان کے عبواری وزیرِ خارجہ امیر خان متقی دورۂ پاکستان کے دوران معاشی صورتِ حال، ٹرانزٹ اور پڑوسی ممالک سے نقل و حمل میں آسانی پر بات کریں گے۔واضح رہے کہ افغانستان کے قائم مقام وزیرِ خارجہ امیر خان متقی پاکستان کی خصوصی دعوت پر آ رہے ہیں۔
افغانستان میں طالبان کی عبوری حکومت کے وزیر خارجہ امیر خان متقی کل پاکستان کا دورہ کریں گے۔
News ID 1908785
آپ کا تبصرہ