30 اکتوبر، 2021، 1:20 PM

اسرائیل کے وزیر جنگ کا سعودی عرب کا دورہ

اسرائیل کے وزیر  جنگ کا سعودی عرب کا دورہ

فلسطین الیوم نے فاش کیا ہے کہ اسرائیل کے وزیر جنگ نے سعودی عرب کا دورہ کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ فلسطین الیوم نے عبری ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اسرائیل کے وزیر جنگ بنی گینٹزنے سعودی عرب کا دورہ کیا ہے۔ عبری ذرائع نے اس خبر کو اماراتی ذرائع کے حوالے سے نقل کرتے ہوئے لکھا ہے کہ اس سفر میں اسرائیلی وزیر جنگ نے سعودی عرب کے ساتھ  ایک سو ملین ڈالر کے معاہدے پر دستخط کئے ہیں۔ اس سے قبل عرب ذرائع ابلاغ نے فاش کیا تھا کہ اسرائيل کے ایک طیارے نے پہلی بار ریاض کے ايئر پورٹ پر لینڈنگ کی ہے۔ اس وقت یہ دعوی کیا گیا تھا کہ یہ طیارہ اسرائیل کے ایک مالدار صہیونی کا ہے۔ ذرائع کے مطابق سعودی عرب کی کئي کمپنیوں نے امارات اور بحرین کی کمپنیوں کے ذریعہ اسرائیل کے ساتھ تجارتی اور اقتصادی معاہدے کئے ہیں۔

News ID 1908681

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha