4 دسمبر، 2024، 12:47 PM

شام، دہشت گروں کے خلاف سیکورٹی فورسز کا آپریشن، شامی اور روسی فضائیہ کی شدید بمباری

شام، دہشت گروں کے خلاف سیکورٹی فورسز کا آپریشن، شامی اور روسی فضائیہ کی شدید بمباری

شامی فوج نے صوبے حماہ کے نواحی علاقوں میں آپریشن کرکے تکفیری دہشت گردوں کا مکمل صفایا کردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے کہا ہے کہ شامی فوج نے حلب اور ادلب پر تکفیری دہشت گردوں کے حملوں کے بعد آپریشن شروع کیا ہے۔

شامی فوج کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ صوبہ حماہ میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن جاری ہے۔ تکفیری دہشت گردوں کو صوبے حماہ کے نزدیکی علاقوں سے صفایا کرکے دور کیا جارہا ہے۔

حماہ کے مشرق میں واقع کفراع معشحور کو دہشت گردوں سے مکمل خالی کیا گیا ہے۔ تکفیری دہشت گرد شمال مشرق سے حماہ میں داخل ہونے کی کوشش کررہے تھے۔

دوسری جانب سے شامی اور روسی فضائیہ نے ادلب اور حلب کے مختلف مقامات پر دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ہے۔

News ID 1928565

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha